پاکستان میں کرونا سے اموات 281 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 13328 ہو چکی ہے جبکہ 281 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 383 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3 ہلاکتیں ہوئیں، پاکستان میں اب تک 2866 افراد کرونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں.
پنجاب میں کرونا وائرس کے 5446 مریض، سندھ میں 4615، اسلام آباد میں 245، خیبر پختونخوا میں 1864، صوبہ بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 جبکہ آزاد کشمیر میں 59 مریض ہیں،
کرونا وائرس سے صوبہ سندھ میں 81، صوبہ پنجاب میں 83، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 13، خیبر پختونخوا میں 98، گلگت بلتستان میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیر خوار بچے سے لے کر 80 سال کے بزرگ تک متاثر ہیں۔ مریضوں میں مردوں کی شرح 70 فیصد اور خواتین 30 فیصد شامل ہیں۔ اب تک 500 سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ شیر خوار بچوں سے 10 سال کی عمر تک کے 8 کیسز آئے جبکہ دس سے 18 سال تک کی عمر کے 18 کیسز سامنے آئے۔ بیس سے 29 سال کی عمر کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، تیس سے 39 سال کی عمر کے 49 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ چالیس سے 49 سال کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پچاس سے 59 سال کے 25 لوگوں میں کورونا وائرس ہوا۔ ساٹھ سے 69 سال میں 18 جبکہ 70 سے 79 سال کے 8 کیسز سامنے آئے۔ 80 سال یا اس سے زیادہ کے صرف 3 کیس رپورٹ ہوئے۔ ترلائی اور بہارہ کہو میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔
وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل
ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں
امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی
چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
صوبہ سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182 بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182 بچے کورونا وائرس میں مبتلا جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا پازیٹو کا شکار ہیں۔ یہ بچے اور بزرگ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں سے نہیں نکلے ہونگے، انہیں کورونا کا کسی اور نے نہیں بلکہ ان افراد نے شکار کیا جو گھروں سے باہر نکلے۔