پاکستان میں کرونا سے اموات 253 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں‌ 785 مریض سامنے آئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 253 ہوگئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 5046، سندھ میں 3945، خیبر پختونخوا میں 1708، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں 307، اسلام آباد میں 223 جبکہ آزاد کشمیر میں 55 کیسز سامنے آئے،

پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 780 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2755 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

پاکستان میں کورونا وائرس سے 253 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں 75، پنجاب میں 73، خیبر پختونخوا میں 89، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

Shares: