پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ترقی مل گئی
پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ترقی مل گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ترقی دے دی گئی ہے
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھینندن کو ترقی کی منظوری دی گئی ہے تا ہم مقررہ عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں متعلقہ رینک ملے گا ،جب تک اس رینک کا عہدہ خالی نہیں ہوتا تب تک ابھینندن کو نیا رینک نہیں مل سکتا تا ہم ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے
26 فروری 2019 کو ابھینندن پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تاہم واپس فرارہوتے ہوئے پاکستانی شاہینوں نے ان کے طیارے کونشانہ بنا کر گرا ڈالا پیراشوٹ سے کودنے میں کامیاب ہونے پرابھینندن کو بعدازاں پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا تاہم پاکستان نے بعد ازاں واہگہ بارڈر کے ذریعے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ پاکستان نے یہ ثابت کرنے کے لیے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو واپس بھیج دیا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔
رواں برس ماہ فروری میں ابھینندن کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بھارتی پائلٹ ابھینندن نے پاک فوج کی بہادری اور صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے پاک فوج کو باصلاحیت ،پیشہ ور اورنڈر پایا، پاک فوج نے بہترین اورمتاثر کن صلاحیت کا مظاہر ہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے ہی مجھے بچایا ،ابھینندن نے کشمیریوں پر ہونے والے مودی سرکار کے مظالم کے حوالہ سے ویڈیو میں کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ آپ کو پتہ نہ مجھے پتہ ہے،ہمیں تھوڑا آرام سے سوچنا ہے لڑائی تب ہو تی ہے جب امن نہیں ہوتا،امن لانے کیلئے کیا کرناچاہیے مجھے نہیں پتہ ، مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے،اپنے ملک میں امن کا خواہاں ہوں،
ابھینندن نے 27 فروری کو طیارہ گرنے کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیراشوٹ گرا توپتا نہیں تھاپاکستان میں ہوں یا اپنےدیس بھارت میں ،پیراشوٹ سے نیچے آتے ہوئے میں نے دونوں ملک دیکھے اوپر سے مجھے دونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا،گرا تھا تو پتہ بھی نہیں تھا کہ پاکستان میں ہوں یا بھارت میں ،مجھے دونوں ممالک اوراس کے لوگ ایک جیسے ہی لگے،گہری چوٹ لگی تھی ہل نہیں پا رہا تھا جب مجھے لگا کہ میں اپنے ملک میں نہیں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی، پیچھے لوگ آئے تھے اور وہ پر جوش تھے
ابھینندن کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آئے تھے وہ چاہتے تھے مجھے پکڑ لیں،پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے، انھوں نے مجھے وہاں سے بچایا،مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں میرا معائنہ کیا گیا ایک پاکستانی آرمی کے کپتان تھے وہ آئے، انھوں نے مجھے ان لوگوں سے بچایا پاکستانی آرمی کے کپتان نے مجھے فرسٹ ایڈ دیا ،
اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
کامیابی تعداد سے نہیں، قوم کے عزم اور ہمت سے ممکن ہے،ترجمان پاک فوج
میں نے بھاگنے کی کوشش کی، پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بچایا،ابھینندن کی نئی ویڈیو آ گئی
پاک فوج باصلاحیت، پیشہ ور، نڈر، ابھینندن نے بھارتی فوج کو آئینہ دکھا دیا
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی
پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی ورچول رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت
ہم غافل نہیں،دشمن کو بھر پوراندازمیں جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف
جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری
ملکی دفاع میں پاکستان ایک قدم اور آگے،بھارتی رافیل بھی پیچھے رہ گیا
پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی،ایئر چیف
پاک فوج باصلاحیت، پیشہ ور، نڈر، ابھینندن نے بھارتی فوج کو آئینہ دکھا دیا
ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ