اسلام آباد ہائیکورٹ ،20 سال سے لاپتہ ایبٹ آباد کے شہری عتیق الرحمن کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہاجرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جبری گمشدگی کمیشن کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے، عدالت نے جبری گمشدگی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے کیسز میں ہم پر بہت بوجھ ہوتا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دیگر کیسز کی بات الگ ہے لیکن ان کیسز میں یہ رویہ برداشت نہیں کرونگا، یہ کس قسم کا آپ کمیشن ہے؟ رجسٹرار جبری گمشدگی کمیشن نے کہا کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں 2007 سے چلتا رہا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی پوزیشن دیکھنا چاہتا ہوں کہ اُنکی پوزیشن کیا ہے، کیا اُنکی یہ پوزیشن ہے کہ جنیں ہم اٹھاتے ہیں اٹھاتے رہیں گے، کیا حکومت کی یہ پوزیشن ہے کہ جو مر جاتا ہے تو مرتا رہے جو زندہ ہے وہ زندہ ہے ہم یہ کرتے رہیں گے، پاکستان میں لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں یہاں کون آئے گا؟ آپ امید کر رہے ہیں ڈالر 280 سے نیچے آئے گا، کیوں آئے گا جب یہاں یہ ہو رہا ہے، کمیشن کہتا ہے ہمارے پاس پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد کا کوئی اختیار نہیں، وزیراعظم کو بتائیں کہ یا تو گمشدگی کمیشن کو ختم کر دیں یا اسے مضبوط بنائیں، کمیشن میں کوئی ایسے لوگ آئیں جو پاکستان کو بدنامی سے تو بچائیں، ججز جب قانون کے تحت کام کرتے ہیں تو ہمارے خلاف ہو جاتے ہیں کہ تم نے قانون کے مطابق کیسے کام کیا،

پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے پر کمیشن نے توہین عدالت کی کاروائی شروع کیوں نہیں کی؟عدالت
ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ پھر پریس کانفرنسز بھی ہو جاتی ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں ہم یہاں پبلک سروس کے لئے بیٹھے ہیں، جبری گمشدگی کمیشن نے کہا کہ اِس شخص کو انٹیلی جنس ایجنسی نے اٹھایا ہے،پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے پر کمیشن نے توہین عدالت کی کاروائی شروع کیوں نہیں کی؟ رجسٹرار کمیشن نے کہا کہ توہین عدالت کسی انفرادی شخص کے خلاف ہوتی ہے ادارے کے خلاف نہیں ہوتی،عدالت نے استفسار کیا کہ پھر آپ آرڈر پر عمل درآمد کیسے کراتے ہیں؟ وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ جبری گمشدگی کمیشن کو بند کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

شعیب شاہین نے کہا کہ ابھی تک 2200 سے زائد لوگ مسنگ پرسن ہیں جن کا کچھ نہیں پتہ

چیف جسٹس سے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو 5،5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کردیا گیا

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Shares: