پاکستان میں تیار کردہ پہلی ویکسین پاک ویک لانچ

0
75
پاکستان میں تیار کردہ پہلی ویکسین پاک ویک لانچ

پاک ویک کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ ملک کو نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سینٹر کی اشد ضرورت تھی،قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کررہے ہیں،

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا،وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں علم میں اضافہ ہوتا ہے،اللہ کا کرم رہا دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر رہی،کوئی بھی بیماری فیملی اور مذہب کو نہیں دیکھتی،مسائل کے حل کیلئے فیصلے لینے جارہے ہیں اسپتالوں میں کچھ چیزیں فوری کرنے کی تھیں،وفاق سارے صوبوں میں اسپتالوں کی بہتری کیلئے 60ارب روپے خرچ کررہا ہے،کورون اپوری دنیاکے لیے چیلنج ہے،تعلیم اور صحت کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے اہم ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان میں حالات بہترہیں حکومت اپنی خامیوں سے سیکھ رہی ہے،18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے .این سی اوسی نے صوبوں کےساتھ مل کراہم کردار ادا کیا

Leave a reply