پاکستان مخالف نعرے لگانیوالے تین افراد شہر قائد سے گرفتار

0
112
پاکستان مخالف نعرے لگانیوالے تین افراد شہر قائد سے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ضلع ویسٹ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ پیرآباد پولیس نے علاقہ گشت کے دوران 3 غیر ملکی اورنگی پیرآباد میں مقیم باشندوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی ملکی شناخت کے مشکوک حالت میں موجود تھے۔گرفتار باشندوں کی شناخت آمان اللّٰہ ولد حاجی ولی، پادہ خان ولد حمید اور گلو خان ولد یعقوب خان کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار باشندوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔ گرفتار باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

علاوہ ازیں عزیزآباد تھانہ کی حدود بھنگوریہ گوٹھ اور محمدی کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رات گئے کامبنگ آپریشن جاری رہا، عزیزآباد تھانہ کی حدود میں منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف رات گئے کامبنگ آپریشن کیا گیا کامبنگ آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل معروف عثمان کی ہدایات پر ایس پی گلبرگ ڈویژن نے کی آپریشن میں ایس ایچ او تیموریہ، ایس ایچ او یوسف پلازہ ایس ایچ او عزیز آباد ہمراہ پولیس نفری شامل ہے آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 15 مشتبہ افراد زیرِ حراست لئے گئے اور مشتبان کو تھانہ منتقل کر دیا گیا آپریشن میں تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کا فنگر پرنٹ کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

Leave a reply