امید ہے بھارت سیمی فائنل کھیلے گا،سارو گنگولی

0
47

بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کھیلنے سے متعلق پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ کے دوران گنگولی نے کہا انہیں امید ہےکہ بھارت آرام سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا-

انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت گروپ 2 میں جنوبی افریقا کے پیچھے ہے، اس نے تین میں سے دو میچ جیت لیے ہیں اب اگلے میچز بنگلا دیش اور زمبابوے سے ہیں۔

سابق بی سی سی آئی سربراہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے کوالٹی کرکٹ کھیلی ہے مگر جنوبی افریقا سے شکست نے انہیں سیمی فائنل کی ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈالا ہوا ہے لیکن بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے امید ہےکہ ٹیم فائنل میں جائے گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے صرف ایک میچ ہارا ہے، ہر کھلاڑی اپنی بہترین کوشش کررہا ہے اس لیے مکمل پرامید ہےکہ بھارت فائنل کھیلے گا۔

بی سی سی آئی نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان مسترد کر دیا

قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پر جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو با آسانی 5 وکٹ سے شکست دی تھی،اس وجہ سے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے، بھارتی کھلاڑیوں نے کیچز ڈراپ کیے اور رن آئوٹ کے مواقع بھی ضائع کیے تھے-

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پروٹیز کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا انہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے جائے، بلو شرٹس نے بہت ہی خراب فیلڈنگ کی، اگر بھارتی کھلاڑی تھوڑی سی اچھی فیلڈنگ کر لیتے تو میچ نہ ہارتے، جو کیچ انھوں نے نہیں لیے وہ چھوٹنے والے نہیں ہوتے، بھارتی ٹیم نے میچ کی ابتدا میں تھوڑا جوش اور جذبہ دکھایا لیکن جیسی فیلڈنگ کی اس پر مجھے تھوڑا سا شبہ ہے، بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ٹیم آگے آئے۔

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دو میچز، لاٹینم ہومزاورماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں رہیں فاتح

Leave a reply