پی آئی اے کو پاکستان سے مسافر بیرون ملک لے جانے کی اجازت

0
21

پی آئی اے کو پاکستان سے مسافر بیرون ملک لے جانے کی اجازت
باغی ٹی وی :ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بیرون ملک سے مسافروں کی پاکستان آمد کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ پی آئی اے کو پاکستان سے مسافر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اثرات کو کم کرنے کیلئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن اور ٹرینوں کے بعد اندرون ملک چلی والی تمام فلائٹس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن نے چار پروازوں کی منظوری دی ہے، برطانیہ کے لئے 2 پروازیں 27 اور دو 28 مارچ کو آپریٹ کی جائیں گی، 3 پروازیں اسلام آباد اور ایک لاہور سے آپریٹ کی جائے گی جب کہ فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل حکومت سے بھی باضابطہ اجازت لیں گے.
دوسری طرف سول ایو ایشن نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر اپنے پائلٹ حضرات پر بیرون ملک سفر پر پابندی لگائی ہے .اسی طرح جن پائلٹ حضرات کا لائسنس کی مدت ختم ہو رہی تھی ان کو تین ماہ تک توسیع دی گئ ہے . اسی طرح بیرون ملک ٹرینگ پروگرام پر بھی پابندی ہے تا وقتیکہ کرونا وائرس کا خطرہ ٹل نہیں‌جاتا . اور ان پائلٹس کی اندرون ملک ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے ، .

Leave a reply