پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی
باغی ٹی وی :کرونا وائرس اپنے پنجے پھیلائے جا رہا . پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہو گئی۔ گلگت کی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں 17، بلوچستان میں 7، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 4 مریض زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والی خاتون کی حالت سنبھل نہ سکی جو پمز اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ خاتون کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے بھی خون کے نمونے لیے گئے ہیں۔غیر ملکی جوڑا جس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا اُن کے مہمانوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد نے پاکستان کا سفر کیا جن میں کورونا وائرس کے شواہد ملے۔
دوسری جانب گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جو پمز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد تندرست ہوگئی اور انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر دو افراد صحت یا ہو چکے ہیں.
کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آگیا، بڑی پابندی لگا دی
یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔
کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی.حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گیکراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی







