پاکستان نے بھارت کے لئے راستے کھول دیئے
پاکستان نے بھارت کے لئے راستے کھول دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی مدد کے لئے بھارت کے راستے کھول دیئے ہیں
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے بھارت سرکار کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ بھارت بذریعہ پاکستان گیہوں افغانستان بھجوا سکتا ہے پاکستان نے بھارت کے لئے اپنے راستے کھول دیئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وزاراتوں کو اس ضمن میں تعاون کا حکم دیا ہے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیر اعظم نے افغانستان کے لیے بھارت کی طرف سے 50؍ ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم جو کہ پاکستان سے گزر کر جانی ہے کی راہداری کی اجازت دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ افغانستان کے حوالہ سے ایک اجلاس کے دوران بھارتی حکام نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں بھارت نے طالبان کو فوری مدد کی پیشکش کی تھی، بھارت کی جانب سے طالبان حکومت کی یہ پہلی مدد ہو گی جو بذریعہ پاکستان افغانستان بھجوائی جائے گی،اس سے پہلے پاکستان ایران، متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں رسد اور طبی سپلائی بھیجی ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تقریباً 4 کروڑ لوگوں کے سامنے خوراک ورسد کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے جبکہ تقریباً 90 لاکھ پہلے سے قحط سالی کی دہلیز پر آ چکے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے بھی مدد کا کہا گیا ہے
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی جانب سے قائم جناح اسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ 34 مریضوں کی سرجری کی گئی اس سے پہلے پاکستانی ڈاکٹر افغانستان کے علاقے خوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگا چکے ہیں۔حکومت پاکستان کا تیار کردہ 200 بستروں پر مشتمل کابل کا جناح اسپتال افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا اسپتال ہے
طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں
افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
@MumtaazAwan