پاکستان نے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

0
34

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے،

سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب سے ملٹی بلین ڈالر پراجیکٹ ‘نیو طائف سٹی’ کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستان ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ نیو طائف سٹی پراجیکٹ میں نئے ایئرپورٹ کا قیام، اوکاز سٹی کی تعمیر، رہائشی ایریاز،ٹیکنیکل اوسس، یونیورسٹی اور انڈسٹریل سٹی کی تعمیر شامل ہے،

سعودی عرب نے پاکستان کو اپنے نئے ریکروٹمنٹ پراسیس ”مسند” کے ذریعے افرادی قوت ایکسپورٹ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سعودی عرب نے لیبر ریکروٹمنٹ میں سہولت دینے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدید پلیٹ فارم ”مسند” لانچ کیا ہے،

Leave a reply