پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ کپ کے تیسویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی. آ ج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا البتہ 7 کیچز بھی ڈراپ کیے. حارث سہیل نے 89 رنز کی لمبی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار. شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو موقع دینے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا. بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.
شاداب خان اور وہاب ریاض نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. محمد عامر نے 2 شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی. قوم آج کی فتح پر بہت خوش ہے اور بہت افسردہ بھی کہ باقی میچز ہارنے پر ٹیم کو برا بھلا کہا گیا. پاکستان کی سیلیبرٹیز کے ساتھ بھارت کی سیلیبرٹیز نے بھی سرفراز کے حق میں ٹویٹز کیے اور بتایا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے.
جنوبی افریقہ کی قوم کے لیے بری خبر ہے کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکتا. جنوبی افریقہ سات میچز کھیل کر صرف ایک میچ میں فاتح رہا. پورا سال اچھا کھیلنے والی ٹیم ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم نہ کر سکی.