آئیں پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے اچھا کر جائیں بقلم:فردوس جمال

0
29

آئیں پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے اچھا کر جائیں

اک مٹی کا گھڑا چالیس دنوں تک تین سے چار فٹ کے احاطے کو تر رکھتا ھے.اس تکنیک کو ایگریکلچر کی تعلیم میں” clay pot piture permaculture exp ” کہاجاتا ہے۔

سو یا ڈیڑھ سو روپے کا کمہار سے ایک گھڑا لے کر پانی کا بھر کر گردن گردن تک اسکو مٹی میں برابر کردیں. اور پھر گھڑے کے دائرے کے چاروں اطراف میں چار نیم یا کوئی اور پودے لگا دیں۔چالیس دن بعد گھڑا دوبارہ بھردیں۔

یہ دیسی ڈرپ ایریگیشن سسٹم پودے کو اپنی ضرورت کا پانی اسکی جڑ تک دیتا رہے گا یہاں تک کہ وہ تنا بنانے لگے۔چھ ماہ میں صرف پانچ مرتبہ گھڑے کو پانی سے بھریں۔ صحراؤں میں، سڑک کنارے یا وہ جگہیں جہاں پانی کمیاب ہے یا وہ جگہ کہ جہاں آپ پودے خرید کرلگانے کی ذمہ داری تو اٹھا سکتے ہیں مگر پانی دینے کی دیکھ بھال آپ کے بس سے باہر کا کام ہے جو سب سے بڑی مصیبت ہے۔
فٹ پاتھ کنارے، صحن میں، گلی میں، محلے میں قطاروں میں چار فٹ کے فاصلے میں پانی سے بھرے گھڑے دباتے جائیں اور پودے لگاتے جائیں۔

فردوس جمال

سرسبز پاکستان __ شاداب پاکستان
نسلِ نو پر احسان صاف ستھرا ماحول

Leave a reply