قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر خطے اور دنیامیں خوشحالی اورامن کانیا باب لکھ سکتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کےصدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چین کےقومی دن پر چین کےصدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیچیانگ اور عوام کومبارکباد دی ہے.
پاکستان اور چین ایک دوسرےکے مفادات کا دفاع کررہے ہیں،چینی سفیر کا تقریب سے خطاب
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن چینی عوام کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتاہے،پاکستان اورچین دوعظیم اور بااعتماد دوست ہیں ،چین کی ترقی غریب اور ترقی پذیر عوام کےلیے پیغام اور سبق ہے ،چین کےعوام اور قیادت نے انتہائی محنت سے اقوام عالم میں مقام حاصل کیا ،پاکستان کےعوام چین کےعوام کو ان کےقومی دن پر خیرسگالی کاپیغام دیتےہیں ،پاکستان اور چین مل کر خطے اور دنیامیں خوشحالی اورامن کانیا باب لکھ سکتے ہیں
آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، چینی سفیر کی رحمان ملک سے گفتگو
نیول چیف اور چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک میری ٹائم سکیورٹی بارے بات چیت