پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں ، بلکہ آہنی بھائی ہیں،صدر زرداری کا چینی صدر کو خط

pakistan

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے

چینی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدر مملکت نے اُن کا شکریہ ادا کیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سدا بہار شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں ، بلکہ آہنی بھائی ہیں ، دونوں ممالک کی مضبوط دوستی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے کلید کی حیثیت رکھتی ہے،دونوں ممالک سدابہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ،صدر شی جن پنگ کی غیر متزلزل حمایت سی پیک کی ترقی کیلئے ناگزیر رہے گی ،تاریخ نے پاکستان اور چین کو ایک منفرد رشتے میں جوڑا ہے ،تمام عالمی مسائل پر باہمی احترام، افہام و تفہیم اور مشترکہ خیالات سے پاک -چین تعلقات مزید مستحکم ہوئے،

صدر مملکت نے چین کے ساتھ عملی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ،صدر ِمملکت نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاک -چین دوستی کی جانب صدر زرداری کے عزم کے اعتراف کو بھی سراہا

واضح رہے کہ آصف زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر مملکت منتخب ہو چکے ہیں، صدر مملکت منتخب ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو مبارک باد پیش کی تھی،چینی صدر نےکہا کہ پاک چین آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

Comments are closed.