پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز پر سیریز کا انعقاد راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم ہوٹل کے اطراف اور سٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی-
کرکٹ ذرائع کے مطابق سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں،بابر اعظم
ذرائع کے مطابق انگلش بورڈ کی سکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم تین شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں سال 15 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ تین ہفتوں پر مشتمل دورے کے دوران پاکستان 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔