پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے مفاہمت کی یادداشت منظور
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے مفاہمت کی یادداشت منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جبکہ سعودی عرب پاکستان میں تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے اسٹڈی کرائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق متبادل توانائی کی ترقی کے بورڈ (اے ای ڈی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متبادل توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے اقدامات کا آغاز گزشتہ سال فروری میں کیا گیا تھا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔
پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم
سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت
ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران
پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
دورے کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں اور معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر عبدالجبار نے کہا کہ پاکستان نجی شعبے کی شرکت کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے وسائل سے استفادہ اور ان کی ترقی کے لیے ایک جامع پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
پاکستان میں سردی ،سعودی عرب میدان میں آ گیا، سرد ترین علاقوں میں ونٹرپیکج تقسیم
واضح رہے کہ بلوچستان میں سعودی عرب کے تعاون سے توانائی کے شعبہ میں 14 ارب 50 کروڑ ڈالر کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس سے پاکستان کو 2030ء تک انرجی مکس 30 فیصد تک قابل تجدید توانائی تک لے جانے میں مدد ملے گی۔ بجلی کے شعبہ میں سعودی سرمایہ کاری کے تحت بلوچستان میں ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے قابل تجدید توانائی کے 500 میگاواٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے جبکہ گوادر میں آئل ریفائنری کے بڑے منصوبے پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورہ کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا حصہ ہے
پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا