پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں رعایت دینے کا اعلان

0
51

لاہور:پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے تمام مسافر ٹرینوں میں ایڈوانس ٹکٹ بکنگ پر تیس فیصد رعایت دے گا، عید کے پہلے، دورسرے اور تیسرے روز مسافر رعایت سے مستفید ہو سکیں گے۔

نجی شعبہ میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام سمیت معمول کے مطابق کیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے کراچی کے مابین چلنے والی سرسید ایکسپریس انتظامیہ کا عید کے لیئے اعلان کردیا، 2 مئی کے لیئے ٹکٹ میں چالیس فیصد کمی اور رعایت ایک روز کے لیئے ہو گی۔

 

ادھرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف جیلوں میں قید 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر قیدیوں کو خصوصی ریلیف دیا گیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف جیلوں میں قید 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی خصوصی سزا معافی دی گئی ہے، وزارتِ داخلہ نے صوبوں کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے مراسلہ پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا، مراسلہ میں کہا گیا کہ صدرِ پاکستان کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ 90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا، سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

مراسلہ کے مطابق ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان پر بھی سزا معافی کا اطلاق ہوگا، ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا، وزارتِ داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply