ملکی ذخائر8 ارب 68 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک نے معیشت کے بارےمیں‌ خوشخبری سنادی

0
41

اسلام آباد:ملکی ذخائر8 ارب 68 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک نے معیشت کے بارےمیں‌ خوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالر اضافے سے پندرہ ارب ستاون کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘کوتلاش کرلیا ، ہیڈکوارٹرمیں اسکریننگ

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر چوبیس کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر ہیں۔دوسری جانب شیڈول بینکوں کے ذخائر بارہ کروڑ ڈالر کم ہوکر چھ ارب نواسی کروڑ ڈالر ہوگئےہیں۔شیڈول بینکوں کے ذخائر چھ مسلسل ہفتوں سے کم ہورہے ہیں۔ چھ ہفتوں میں شیڈول بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر تنتالیس کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں.

پاکستان کی 9 جامعات ایشیاء کی بہترین جامعات میں شامل، تعلیمی معیاربہترہونے لگا

واضح رہے کہ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی اپنے متعلقہ ممالک میں منتقلی میں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، شیخ رشید

Leave a reply