پاکستان سے فضا میں پرواز کی اور پھر یہ چیز بھارتی حدود میں گرا دی؟ انڈیا نے نیا واویلا شروع کر دیا

0
43

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی مبینہ طور پر انڈیا کے خلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرحد پر تعینات ہندوستانی بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پنجاب کے حسینی والا سیکٹر میں خود دیکھا کہ مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے ایک ڈرون داخل ہوا جس کی تلاش کیلئے ہندوستانی پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ‌ کر دی گئی ہے،

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے پہلے پاکستانی سرحد سے ڈرون بھارتی حدود میں داخل ہوئے اور ہندوستانی سرحد کے اندر گھس کر ہتھیار گرائے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر بی ایس ایف اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے آنے والے ڈرون کو دیکھا ہے، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون مبینہ طور پر ایک کلومیٹر اندر تک داخل ہوا تھا،

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی سرحد پر اس ڈرون کو مبینہ طور پر 4 بار پاکستان کی طرف اورایک بارہندوستان کی طرف دیکھا گیا ہے، بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے قبل ترنتارن میں ہائی لفٹنگ ڈرون کےذریعہ پاکستان کی طرف سے ڈرون کے ذریعہ اے کے47، گولیاں، سیٹلائٹ فون، گرینیڈ اورجعلی کرنسی ہندوستانی سرحد پرگرائی گئی تھی، ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ڈرون میں جی پی ایس بھی لگے تھے اور ہتھیار گرانے کیلئے مبینہ طور پر 8 ڈرون استعمال کئے گئے تھے،

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

Leave a reply