پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری پر فخر کرتا ہے صآدق سنجرانی

0
29

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی کی پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران باہمی دلچپسی کے اموراورخاص طورپرخطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے.
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اورمحبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد مابین مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پر ہے، ہم مسلم اُمہ کے قائد کی حیثیت سے سعودی مملکت کے کردارکوسراہتے ہیں، عوام اورحکومت پاکستان کے دل خادم ال حرمین شریفین اورسعودی قیادت کے لیے بے پناہ احترام ہے، پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے، سعودی قیادت کی سرپرستی میں شروع کردہ خلیجی ریاستوں کے مابین تعلقات کی بحالی علاقائی امن کے لیے سعودی کاوشوں کا ثبوت ہے، دونوں ممالک نے ہر اہم فورم پرایک دوسرے کے موقف کی ہمیشہ حمائت کی ہے، سعودی عرب کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے، سی پیک خطے کیلئے مستقبل کا گیم چینجر ثابت ہوگا، سعودی سرمایہ کار پاکستان میں تجارت اورسرمایہ کاری سے بھر پوراستفادہ حاصل کریں، ادارہ جاتی سطح پر پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے، پاکستانیوں کی کثیر تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سعودی قیادت کا کردار قابل تحسین ہے.
سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، باہمی تعلقات کی مضبوطی سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان سعودی عرب کیلئے ایک انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان کی ایوان بالاء اورسعودی شوریٰ کونسل کے مابین ادارہ جاتی تعاون پر مزید پیش رفت ہونی چاہیے، پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ حاصل کیا جائےگا.

Leave a reply