مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزری پر پاکستان شوبز فنکاروں نے کیپٹن (ر)صفدر اور (ن) لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
باغی ٹی وی :گزشتہ روز مزار قائد پر حاضری کے دروان کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے سیاسی نعرے بازی کی گئی جس کے بعد پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو گرفتار کیا جو بعد ازاں عدالت سے ضمانت لیکر رہا ہوگیا تاہم مزار قائد پر سیاسی نعرے بازی کرنے پر عوام اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ افراد نے بھی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فئیرنس کریموں کی تشہیر کے خلاف اور سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں رہا کہ، کیپٹن(ر) صفدر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر جا کر نعرے لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔
https://www.instagram.com/p/CGhgpkqnCju/?utm_source=ig_embed
اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدام کرکے یہ لوگ قائد کو یہ عزت دے رہے ہیں، کیا یہ لوگ بھی اپنے والدین کی قبر پر جا کر بھی مفاد کے خاطر مجمع لگا کر نعرے بازی کرتے ہیں؟۔ کیا اس طرح کے لوگ ہمارے لیڈر بنے گے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔
اداکار خالد انعم کی قائد اعظم کے مزار پر کیپٹن ر صفدر پر تنقید pic.twitter.com/Dw1HiYGjZ9
— Ayesha (@Ayesha701900053) October 19, 2020
معروف گلوکار و اداکار خالد انعم نے بھی ویڈیو پیغام میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن میں منہ سے کوئی ایسی بات نکالنا نہیں چاہتا لیکن کیپٹن (ر) صفدر نے جو کل قبر کے احاطے میں کیا، اگر میں وہاں موجود ہوتا توان کی اس حرکت پر منہ پر تھپڑ رسید کرتا کیوں کہ قائد اعظم اس ملک کے بانی ہیں بلکہ ہمارے باپ کی طرح ہیں اور ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔
Dear Quaid e Azam….we are truly truly sorry……
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) October 18, 2020
میزبان،گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جناب قائداعظم آپ کے مزار کی بے حرمتی پر ہم لوگ معذرت خواہ ہیں۔