مزید دیکھیں

مقبول

کوئٹہ،ہزار گنجی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 2 خواتین کی موت

کوئٹہ: ہزار گنجی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ...

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس31329 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا.اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد فوری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس4.93 فیصد اضافے کیساتھ 1544.86 پر پہنچ چکا تھا۔ خبرفائل ہونے تک 31,329.46 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,583,257,769 پاکستانی روپے رہی۔

خیال رہے پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ روز ہی شرح سود میں دو فیصد کمی ہے جس کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروبار کے مواقع بڑھیں گے اور روز پیدا ہوگا. اس سے پہل کرونا کی وجہ سےسٹآک مارکیٹ‌پر بھی برا اثڑ جاری رہا لیکن حالیہ چند دنوں سے مارکیٹ مثبت اور تیزی کی طرف جارہی ے.