پاکستان سپرلیگ سیزن8کی تاریخوں کااعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی تاریخیں فائنل کرلی گئیں۔پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں تاریخوں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ پی ایس ایل 8 کے مقابلے 9 فروری سے 19 مارچ 2023 تک ہوں گے۔

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز چار وینیوز پر ہوں گے۔ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے صدارت کی، اجلاس میں 6 فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، ایونٹ کا آغاز 9 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 8 چار وینیوز لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں فرنچائزز کو سیزن 7کےکامیاب انعقاد پرمبارکباد دی گورننگ کونسل کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے مالی معاملات سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ میں فی الحال کسی نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.