بھارت میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان دشمنی ایک اہم عنصر ہے۔ ہر بھارتی امیدوار پاکستان کی دشمنی میں ایک سے بڑھ ایک بیان دیتا ہے۔
پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک، یوپی کے وزیراعلیٰ بھی بول پڑے
ایسا ہی ایک بیان یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک انتخابی ریلی کے دوران دیا۔پاکستان ہونے والی مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب اترپردیش سے میرے ہیلی کاپٹر نے ہریانہ میں لینڈ کیا تو پتہ چلا کہ سکھوئی طیارہ نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے لیے ہریانہ سے اڑان بھری تھی۔وزیراعلی کے مطابق پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے ہریانہ کی سرزمین استعمال ہوئی ۔ اس لیے ہریانہ کے لوگوں کو فخر کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے سالانہ ’ایئر فورس ڈے‘ کے موقع پر ایک فرضی ویڈیو جاری کی جس میں پاکستان کے شہر بالاکوٹ میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی بیان کی ہے۔
مودی نے ایک بار پھر کی سرجیکل اسٹرائیک کی بات
واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی پاکستانی شہر بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پوری دنیا نے جھٹلا دیا تھا۔ بھارت نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران ایک جہادی کیمپ اور 300نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا تھا لیکن بھارت اپنے اس دعوی کے ثبوت میں ایک بھی تصویر تک پیش نہیں کر سکا۔ بھارت نے اس حملہ کے دوران بالاکوٹ میں کچھ درختوں کو تباہ کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان نے 27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔
بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی