کوئٹہ:سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان 4 ستمبر کو کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدر قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مطالبے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئٹہ آئیں گے اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 19 اگست کو کراچی جبکہ 20 اگست کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔ عمران خان 10 ستمبر تک جلسے کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بعد راولپنڈی، سرگودھا، جہلم، ننکانہ میں جلسے ہوں گے۔ فیصل آباد، شیخوپورہ، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی جلسے کئے جائیں گے۔

این اے 118 کے بعد این اے 108 میں عمران خان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق پہلے این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرکے ان کے لیے الیکشن لڑنے میں رکاوٹ کھڑی کردی گئی اور اب اطلاعات ہیں کہ این اے 108 میں بھی عمران خان کےلیے ایک اور مشکل آپہنچی ہے،

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 108 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تصدیق کیلئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عمران خان کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ این اے 108 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر کاغذات نامزادگی کی تصدیق کروائیں۔

Shares: