اسلام آباد:پاکستان کبھی بھی بلیک لسٹ نہیں ہوا،خواجہ آصف قوم کوکیوں گمراہ کررہے ہیں ، سابق سیکرٹری خارجہ عبداباسط پھٹ پڑے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے خواجہ آصف کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بیان کومن گھڑت اورسفید جھوٹ قرار دیا ہے
عبدالباسط کہتے ہیں کہ خواجہ آصف نے جھوٹ اورغلط بیانی سے ن لیگ کوکریڈٹ دینے کی کوشش کی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواجہ آصف جیسے شخص کوجھوٹ سےکام نہیں لینا چاہیے تھا
Pakistan was never black listed by FATF. Yes it was removed from the grey list in 2015 and put again there in June 2018 that is before PTI took over. https://t.co/QnhtftPxph
— Abdul Basit (@abasitpak1) October 23, 2020
وہ مزید کہتے ہیں کہ سچ تو یہ ہےکہ پاکستان آج تک ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں گیا ہی نہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان گرسے لسٹ میں رہا ہے اورپاکستان تحریک انصاف کی پہلی حکومت ہے جس نے اسکو گرسے لسٹ سے نکالنے کےلیے عملی اقدامات کیئے ہیں