بلاسٹرز خواتین ٹرائینگلولر کرکٹ چیمپئن شپ جیت گئیں ، پی سی بی کو ٹھنڈ پہنچ گئی
لاہور : ایک طرف پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے ہی وطن میں مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنے میچ کھیلنے کےلیے تیاریوں میںمصروف ہیںتو دوسری طرف پی سی بی بلاسٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پی سی بی چیلنجرز کو چھ رنز سے شکست دے کر قومی خواتین ٹرائینگلولر کرکٹ چیمپئن شپ جیت یہ ثابت کردیا ہےکہ کھیل کےمیدان میں خواتین مردوں سے کم نہیں،
لیسکو نادہندگان کی شامت آگئی ، اربوں کی ریکوری کے لیے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کےذرائع کےمطابق آج لاہور کے باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 216 رنز بنائے، سدرہ امین نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 102 رنز بنائے۔ جواب میں پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بناسکی، جویریہ رؤف نے 51، بسمہ معروف نے 44 رنز بنائے، طوبی حسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ ٹیم خواتین کھلاڑیوں نے اس میچ کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ انہیں اس ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا کیا ایسے ایونٹس تسلسل سے ہونے چاہیئیں جس سے ویمن کرکٹ میں بہتری آئے گی۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی رکن عروج ممتاز خان کا کہنا تھا کہ مردوں اور خواتین کرکٹ کے سٹرکچر میں فرق ہے تاہم اب ویمن کرکٹ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔
مریضوں کے لیے خیرخواہی نہیں اور کرتے ہیں اپنے لیے بار بار جگہ جگہ مظاہرے ، ینگ ڈاکٹرز کی شامت آگئی
باغ جناح سے کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری اسکور کرنے پر سدرہ امین کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا، ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا جائے گا۔