ڈھاکا:پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فتح پر جہاں‌ پاکستان میں خوشی منائی جارہی ہے وہاں بنگلہ دیش میں‌ بھی پاکستان کی فتح‌ پر خوشی منائی جارہی ہے ،

کرکٹ کے میدان سے آنے والی خبروں میں‌ بتایا گیا ہے کہ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ڈھاکا کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو ہراکر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے میچ میں 12وکٹٰیں حاصل کیں۔

پاکستان کے عابد علی کو سیریز اور ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 

قبل ازیں بنگلا دیش کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا۔ اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد 2 رنز بنانے والے شادمان بھی پویلین لوٹ گئے، نجم الحسن 6 اور مومن الحق 7 رنز بنا سکے۔

اس کے بعد لٹن داس نے آ کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، انہیں ساجد خان نے آوٹ کیا۔ مشفق الرحمن ففٹی بناتے بناتے رہ گئے، 48 رنز پر رن آوٹ ہوگئے۔ شکیب الحسن نے پاکستانی باولرز کو ٹف ٹائم دیا تاہم انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے شکار کیا، مہدی حسن 14 رنز بنا سکے۔ خالد احمد صفر پرہی آوٹ ہوگئے

فالو آن کی شکار بنگلا ٹیم نے قبل ازیں آج پہلی اننگز کا سلسلہ 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز سے جوڑا تو پاکستانی باولرز نے حریف بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا، تیج الاسلام کو صفر سکور پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ان کے بعد خالد احمد آئے، انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا۔ سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والے شکیب الحسن کو بھی ساجد خان نے چلتا کیا۔ یوں ساری ٹیم 87 کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ ساجد خان نے 8 مخالف بلے بازوں کو آؤٹ کر کے بنگلا دیش کو فالو آن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔یوں پاکستان یہ میچ بھی جیت گیا

 

Shares: