بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا:خفیہ دستاویزات میں انکشاف

0
47

نئی دہلی:بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا،بھارتی وزارت دفاع کی ایسی خفیہ دستایزات کا انکشاف ہونا شروع ہوگیا ہے اورایسی دستاویزات سامنے آئی ہیں کہ جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارت فوجی قیادت میں اس وقت شدید اختلافات ہیں اور ان اختلافات کی تصدیق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کے بھارتی وزیراعظم کوفوجی قیادت کے خلاف خط سے ہوجاتی ہے

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی طرف سے بھارتی وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خفیہ خط کے منظرعام پرآنے کے بعد مبصرین نے بھی اسے بھارتی فوج میں بڑے پیمانے پربغاوت کے آثارسے تعبیر کیا ہے

بھارتی وزیراعظم مودی کو بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے لکھے گئے خط میں وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے اور لیفٹیٹنٹ جنرل ہریندر سنگھ کو قرار دیا ہے

اس خط میں وزیراعطم کو آرمی چیف اور ایک اور جنرل کی شکایت لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے اور جنرل ہریندرسنگھ کو حالات کا ادراک ہی نہیں وہ بالکل اپنی ذمہ داریوں‌ کو نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان میں قیادت کرنے کی اہلیت ہے

 

وزیردفاع راج ناتھ کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں شکایت کی گئی ہے کہ میں ہی نہیں بلکہ بھارتی فوج کے اعلیٰ جرنیل بھی بھارتی آرمی چیف کو نااہل سمجھتے ہیں ،

راج ناتھ نے اس حوالے سے ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں وہ کہتے ہیں‌ کہ بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل پبن راوت نے بھی اس حوالے سے تحقیقات کی ہیں جن میں‌ بھارتی آرمی چیف اور لیفٹیٹنٹ جنرل ہریندرسنگھ کو چین سے بھارتی فوج کی رسوائی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے

راج ناتھ نے اس خط میں وزیراعظم کویہ شکایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری فوجی قیادت کودفاعی حکمت عملی کا پتہ ہی نہیں‌،راج ناتھ کا یہ بھی کہناتھا کہ وادی گلوان میں بھارتی فوج کی شکست نے جہاں بھارتی فوج کو رسوائی سے دوچار کیا ہے وہاں بھارتی فوج کے حوصلے بھی پست ہوئے ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور اس کے ماتحت دیگر جرنیلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

Leave a reply