![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/05/608d562fcf2bc.png)
ہرارے :سمندرپارسے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی:ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان اننگز اور 116 رنز سے کامیاب،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
Fantastic Fawad hits 140 as Pakistan is bowled out for 426 to take 250 runs first-innings lead.
Who will be Pakistan’s most successful bowler when Zimbabwe bats for the second time in the 1st #ZIMvPAK Test?#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/5c3P9cEWw5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 1, 2021
پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے کھیل کا آغاز کیا تو اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 198 رنز کی برتری حاصل تھی۔
قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جنہوں نے 204 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دونلڈ ٹریپانو نے 3، رچرڈ ناراوا نے 2 جبکہ ٹینڈائی چسارو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Lunch (day 3) at Harare Sports Club
🇿🇼 176 and 36-0
🇵🇰 426
Zimbabwe trail by 214 runs#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/fmyrTCzr9i— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) May 1, 2021
زمبابوے نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں کیون کسوزا آؤٹ قرار دیے گئے۔اسکور میں 20 رنز کے اضافے سے ملٹن شمبا صرف 4 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی وکٹ بن گئے۔
کپتان برینڈن ٹیلر اور تریسل مساکانڈا نے اسکور کو 92 تک پہنچایا ہی تھا کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں مساکانڈا کی 43 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے روئے کائیا کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔
ٹیلر اور ریگس چکابوا نے 22 رنز جوڑ ہی تھے کہ نعمان نے میزبان ٹیم کے کپتان کی 29 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس مرحلے پر حسن علی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4 وکٹیں حاصل کر کے زمبابوے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
Lunch (day 3) at Harare Sports Club
🇿🇼 176 and 36-0
🇵🇰 426
Zimbabwe trail by 214 runs#ZIMvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/fmyrTCzr9i— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) May 1, 2021
پرنس مسوورے بیٹنگ کے لیے نہ آسکے اور اس طرح زمبابوے کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو کر اننگز اور 116 رنز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔حسن علی کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نعمان علی ایک وکٹ حاصل کر پائے تھے۔