پاکستانی عوام محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے،وزیراعظم

سعودی عرب کو پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش
0
175
pm shahbaz

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سعودی عرب کو پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش کردی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران سعودی وفد نے ایپکس کمیٹی سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شریک تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ اس دوران ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی نے سعودی وفد کو سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی، سعودی وفد کو پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی ہے ، سعودی وفد کو اسلام آباد میں 2 فائیو اسٹار ہوٹلزکی نجکاری میں بھی جوائنٹ وینچرکی پیشکش کی گئی، ہوٹلز کیلئے زمین سی ڈی اے کی ہوگی جب کہ سرمایہ کاری سعودی حکومت کرےگی، وفد کو تجویز دی گئی کہ سعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بنا کر چلائے، اجلاس میں وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی،سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئند قراردیا

برادرانہ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، برادرانہ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے،پاکستان سرمایہ کاری کیلیے بہترین مواقع فراہم کرے گا، پاکستان میں سونا، تانبا اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر ہیں ، مائننگ سیکٹر سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکاہے، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کے لیے مفید ہے

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری عزت مآب انجینئیر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت عزت مآب انجینیئر عبدالرحمن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل عزت مآب انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل تھے،

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی. سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا. عید الفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورہء پاکستان خوش آئند ہے. دورہ، پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے. پاکستان، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کا خواہاں ہے. پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے. پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے.

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا.وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا.وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے.وفد نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا.سعودی وزیرِ خارجہ عزت مآب شہزاد فیصل بن فرحال آل سعود نے پاکستان سعودیہ تعلقات کی مضبوطی، تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا. ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور اسکے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام اداروں کے تعاون اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی.

سعودی وفد کا دورہ پاکستان، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہءِ سعودی عرب کے تناظر میں ہو رہا ہے.ملاقات میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، سید محسن رضا نقوی، جام کمال خان، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور حکومتی حکام بھی شامل تھے

سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میں ملاقات ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ موجودہ تعلقات کو طویل المدتی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام خادمین حرمین شریفین کے لئے انتہائی احترام کے جذبات رکھتے ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، اسلامی دنیا کی خوشحالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے،صدر مملکت آصف زرداری نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت اور ویژن 2030 کے تحت ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا،اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط تعلقات ہیں ، کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں،سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا،فریقین نے علاقائی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا،فریقین نے دو طرفہ اہمیت کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،سعودی وزیر خارجہ
ملاقات میں سعودی وزراء برائے پانی و زراعت، صنعت و معدنی وسائل، سرمایہ کاری، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈعبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم اور آبی وسائل مصدق مسعود ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
sadar

سعودی اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی،سینیٹر ظفر اقبال
پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری سینیئر وائس چیئرمین ہارون شفیق چوہدری، وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے اپنا مشترکہ بیان میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کے دو روزہ دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ سے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔سعودی وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا اور زراعت،تجارت،توانائی،معدنیات،آئی ٹی،ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف معاہدوں اور مفاہمی یاداشتوں پر دستخط ہونگے، سعودی ارب کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہار املے گا، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ پیاف رہنماؤں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے کاوشوں پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جن کی کوششوں سے سعودی عرب ملک کے اندر بھاری سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفا ق نے کہا کہ پاکستان سعودیہ میں باہمی شراکت داری کو مزید متحرک کرنے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقعوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

تنازعات کی ضرورت نہیں، کشیدگی کو کم اور بات چیت پر زور دیا جائے۔سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیشرفت ہوگی،اسلام آباد میں و زیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس بریفنگ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی وفد کی شاندار مہمان نوازی کرنے پر مشکور ہیں، آج کی ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک ایشوز پر بات چیت کی گئی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیشرفت ہوگی،ایس آئی ایف سی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ،نئی اپروچ ہمیں پسند آئی ہے، جس سے ہمیں اعتماد ملا ہےدورہ وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے، محمد بن سلمان کی ہدایت پر ہی دورہ پاکستان کررہے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، ہم معاشی ترقی اور علاقے کی سیکیورٹی کے لئے ملکر کام کریں گے، ہم اس دورے سے پرامید ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں تعمیری گفتگو ہوئی اس کا فالو اپ کریں گے، پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا گیا ،ایران کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی ایک غیر مستحکم خطے میں ہیں، ہمیں مزید تنازعات کی ضرورت نہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ کشیدگی کو کم کیا جائے اور بات چیت پر زور دیا جائے۔
saudi pc

پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرے گا،اسحاق ڈار
اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کی آمد پر انتہائی خوشی ہوئی، اتنا اعلیٰ سطح کا سعودی وفد 35 برس میں پاکستان آیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کا احترام ہے،سعودی قیادت کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی پر شکر گزار ہیں، ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے،پاکستان سرمایہ کاری کا مرکز بننا چاہتا ہے، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرے گا،

Leave a reply