پاکستانی ڈاکٹرز ٹیم نے افریقی ملک چاڈ میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا

0
33

پاکستانی ڈاکٹرز ٹیم نے افریقی ملک چاڈ میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا

پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے افریقی ملک چاڈ کے دارالحکومت اینجامینا میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا، پہلے ہی روز سو مفت آپریشن کئے گئے۔ میڈیکل ٹیم چاڈ کے طبی ماہرین کو تربیت بھی دے گی۔ جبکہ پاکستانی ماہرین امراض چشم کا فری آئی کیمپ اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارہ کامسٹیک، اسلامی ترقیاتی بینک اور لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے گیا ہے۔

آئندہ چار روز میں چار سو سے زائد مزید مفت آپریشنز کئے جائیں گے۔ پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا آپریشن کے بعد معائنہ کرے گی۔ چاڈ کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو نابینا پن سے بچنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
کامسٹیک نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مقامی اداروں میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی اور گلوکوما سرجری میں سولہ افریقی ماہرین امراض چشم کیلئے دو سالہ خصوصی پوسٹ گریجویٹ تربیتی پروگرام کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ پاکستانی میڈیکل ٹیم نے گذشتہ برس نائجر کے دارالحکومت نیامی میں بھی مفت آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

Leave a reply