بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے جسم پر پاکستان کا جھنڈا لگانے پر کی جانے والی تنقید کا دوٹوک جواب دیا ہے۔
انہوں نے بھارتی میڈیا اور عوام سے چار بنیادی سوالات پوچھے اور کہا کہ اگر ان سوالات کا جواب دے دیا جائے تو وہ واضح کریں گی کہ انہوں نے پاکستان کا جھنڈا کیوں لگایا۔ویڈیو کے آغاز میں خاتون نے کہا کہ ہر پاکستانی برا نہیں ہوتا، ہر مسلمان برا نہیں ہوتا۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بغیر دعوت کے پاکستان جا سکتے ہیں، ثانیہ مرزا جیسی مشہور کھلاڑی پاکستان میں شادی کر سکتی ہیں، اور متعدد بھارتی صدور، فنکار اور کاروباری شخصیات پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں، تو ان کے ایک جھنڈا لگانے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟
انہوں نے کہا”پلوامہ حملے کو کیسے بھول جاؤں؟ جس ملک میں چڑیا تک نہیں آ سکتی، وہاں اتنا بارود کہاں سے آ گیا؟ ہمارے جوان کیسے شہید ہوئے؟ یہ سب سوال ہیں جن کا جواب دیا جانا چاہیے۔راکھی ساونت نے پلوامہ حملے کی حقیقت پر بھی سوالات اٹھائے اور دعویٰ کیا کہ یہ سب ایک "منصوبہ بندی” کے تحت ہوا تاکہ مخصوص بیانیے کو فروغ دیا جا سکے۔اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دہشتگردی کے خلاف ہوں۔ مجھ پر ٹرولنگ بند کریں، کیونکہ مجھے اپنے بھارت سے محبت ہے اور میں ایک سچی ہندوستانی ہوں۔
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب میرے سوالوں کے جواب مل جائیں گے، تب میں بتاؤں گی کہ میں نے پاکستان کا جھنڈا کیوں لگایا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں بعض لوگ خاتون کے سوالات کو "جرات مندانہ” قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی افراد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی
پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3,647 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ
وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش
بھارتی فوجی حکام کی پریس بریفنگ بے نتیجہ، پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیے