ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی کھلاڑی امریکا میں کیا گل کھلاتے رہے؟ پریکٹس کی بجائے کھلاڑیوں کی توجہ کہاں رہی؟ انکشافات سامنے آ گئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کھیلنے والی امریکی ٹیم سے بھی ہار گئی، بھارت سے بھی میچ ہاری،اور سپر ایٹ کے مرحلے تک ہی نہ پہنچ سکی،قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو انتہائی مایوس کیا، اب انکشافات ہو رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کی توجہ کرکٹ کی بجائے کہیں اور تھی،کھلاڑی اپنے خاندانوں کے ساتھ امریکا گئے تھے اور انکی وجہ کھیل کی بجائے پارٹیوں پر تھی.
جنگ میں شائع ہونیوالی سید یحییٰ حسینی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم ڈیلس پہنچی تو یکم جون کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے شام 6 سے رات 10 بجے کے دوران اسلامک سینٹر کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،اگلے ہی روز شام 5 سے10 بجے کے دوران پرموٹر شکاری کے مطابق کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، مینجر وہاب ریاض، نسیم شاہ اور حارث روف کو ’نائٹ ود اسٹار‘ پروگرام میں شرکت کرنا تھی، البتہ دو وجوہات کے سبب پروگرام منسوخ کرنا پڑا، ایک وجہ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے میں فرق کے باعث اختلافات بنی جبکہ دوسری وجہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی بیک وقت پروگرام میں شرکت پر رضامندی نہ ہونا تھی۔
ریسٹورینٹ میں پروگرام،کھلاڑیوں کو دو دو ہزار ڈالر ملے
2 جون کی ہی رات 11 بج کر 30 منٹ سے 1 بجے کے دوران پارٹیز کے لیے مشہور ’CAVALLI ریسٹورنٹ‘ میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف ، شاداب خان اور عثمان خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی، اس پروگرام کے پروموٹر ’شکاری‘ کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو دو سے ڈھائی ہزار ڈالرز ادا کیے گئے اور آرگنائزر نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے آنے والوں سے 25 ڈالرز فی کس لیے، جب یہ بات پاکستانی میڈیا میں موضوع بحث بنی، تو کھلاڑیوں نے پروموٹر شکاری سے کہا کہ اب بات پھیل گئی ہے، پروگرام باہر کے بجائے کسی کے گھر پر رکھا جائے، اگر 4 کھلاڑیوں کو 2 ہزار ڈالرز تک بھی مل گئے، تو شاپنگ کے پیسے نکل جائیں گے۔
عینی شاہد کے مطابق امریکا کے میچ سے ایک رات قبل تین کھلاڑی رات دو بجے تک ہوٹل سے باہر ریسٹورنٹ میں تھے
ڈیلس میں پاکستان ٹیم کو امریکا کے ساتھ 6 جون کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر میچ کھیلنا تھا، البتہ کھلاڑی دیر رات تک ہوٹل سے باہر دکھائی دیتے رہے، قومی ٹیم کے ہمراہ دو مینجرز تھے، البتہ کرفیو ٹائم کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں تھی،عینی شاہد کے مطابق امریکا کے میچ سے ایک رات قبل تین کھلاڑی رات دو بجے تک ہوٹل سے باہر ریسٹورنٹ میں تھے، ڈیلس میں موجود پاکستانیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم ٹولیوں میں بٹی ہوئی تھی۔
پروموٹر ’شکاری‘ کے مطابق اسے ٹیم کے اہم کھلاڑی نے بتایا کہ ٹیم میں تین گروپس ہیں اور یہ کھلاڑی آپس میں گفتگو بھی نہیں کرتے، اس تمام صورتِ حال پر جب پی سی بی کے مینجر منصور رانا سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا ڈیلس میں دو فنکشن کے علاوہ امریکا میں کوئی پروگرام نہیں ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے شرکت کی، انہوں نے بتایا اگر کھلاڑی رات ہوٹل سے باہر گئے، تو انہوں نے مجھے اور سیکیورٹی کو آگاہ کیا تھا، میڈیا مینجر سے تمام صورتِ حال پر بورڈ کا مؤقف معلوم کیا گیا، تو ان کا کہنا تھا ڈیلس میں جن دو ایونٹس میں کھلاڑی گئے، اس کی اجازت سینئر مینجر وہاب ریاض نے دی تھی، البتہ اس کے علاوہ تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے تھے،اس سوال کے جواب میں کہ کھلاڑیوں کے لیے کوئی کرفیو ٹائم دیکھنے کو نہیں ملا؟ کہا گیا کہ جو کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر گیا، اس نے اجازت لی۔
بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟
بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے
چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان
محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا
مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں
پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم
بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان