پاکستان سے جانے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی ہے
سب سے پہلی فلائٹ کراچی سے پی اے 176 کے ذریعے 179 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ پہنچی، کراچی ہی سے پی ایف 754 دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ پہنچی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پی اے 276 تیسری پرواز کے ذریعے 200 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی ہے، عازمینِ حج کا استقبال سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر سہولت وتعاون احمد ندیم خان، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی، ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر، اور وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کیا،
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
قبل ازیں پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ،قومی ائیرلائن پی ائی اے کا قبل از حج اپریسن کا باضابطہ آغاز، پہلی پرواز پی کے 717 لاہور سے مدینہ 10 بج کر 32 منٹ پر روانہ ہوئی،پہلی حج پرواز سے 329 حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئی،قومی ایر لائن کی آج، دو حج پروازیں اسلام اباد اور لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گی ، لاہور کے بعد دوسری پرواز اسلام اباد سے پی کے 713 شام 7 بجکر 10 منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہو گی جس میں 327 حجاج روانہ ہوں گے، ملتان سے پی ائی اے کی حج پرواز 10 مئی کو مدینہ کے لیے روانہ ہوگی، کراچی سے پہلی حج پرواز پی کے 743 بروز ہفتہ 11 مئی کو مدینہ منورہ کیلئے اڑان بھرے گی ،پی ائی اے کی کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی، سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے براہ راست پرواز 19 مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی، جبکہ سکھر سے براستہ کراچی پہلی حج پرواز جدہ کے لیے 27 مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی ، قومی ایئر لائن اور ایوی ایشن انتظامیہ کی طرف سے حجاج کرام کی باوقار رخصتی کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں