چیئرمین پی پی پی اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو آج بھی اسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ اس نے 1965 کی جنگ میں کیا تھا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک دفاعی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ان پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے پر پاکستانی قوم یک آواز ہے پی پی پی ملک کی سلامتی اور دفاع کو لازوال بنانے کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی پی پی پی قائداعظم کے نظریے اور وژن کی روشنی میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو مضبوط بنائے گی
سابق صدر آصف علی زرداری نے 6 ستمبر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے آج کے دن دشمن کو سبق آموز شکست دی تھی قوم کو ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،آج افواج پاکستان نہ صرف سرحدوں پر وطن دشمنوں کی سرکوبی کر رہی ہے
ایک طرف قوم یوم دفاع منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے. خورشید شاہ
وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہداء پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ عمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کر رہے، اس سے صرف پاکستان کا دشمن خوش ہو رہا۔ یہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہو گی
پاک فوج نے ہمیشہ ہر اندرونی اور بیرونی خطرے سے پاکستان کا دفاع کیا، ساجد حسین طوری
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے 6 ستمبر یوم دفاع پر شہدائے قوم و غازیوں کو خراج تحسین و سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ۱۹۶۵کے آج کے دن ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، ہم سب کو شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے،شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں،
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان کے دفاع کو ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی سے ناقابل تسخیر بنایا آج پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، پاک فوج نے ہمیشہ ہر اندرونی اور بیرونی خطرے سے پاکستان کا دفاع کیا ہے،قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی
پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہنا تھا کہ آج کے دن مسلح افواج نے دشمن کو تاریخی شکست دی،
6 ستمبر کو دشمن کو تاریخی شکست ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے پر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں،پاک فوج سرحدوں، سیلاب، زلزلے سمیت ہر مشکل وقت میں متاثرین کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، آج بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاک فوج کے جوان ہر طرف متاثرین کی مدد کے لئے موجود ہیں،پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج








