سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نےعمران خان کو الزامات پر نوٹس بھجوا دیا

0
43
hussain haqani

حکومت گرانے کیلئے مہم چلانے کا الزام اشتعال انگیز؛ سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی عمران خان کو نوٹس بھجوا دیا.

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کے بعد امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے نوٹس بھجوا دیا۔ امریکا میں لابنگ کےالزامات کے بعد حسین حقانی نے وکیل کے ذریعے عمران خان کوالزامات پرنوٹس بھجوایا، یہ نوٹس اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں بھجوایا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی پر امریکا میں قمر جاوید باجوہ کیلئے لابنگ کا جھوٹا الزام لگایا، حکومت گرانے کیلئے مہم چلانے کا الزام اشتعال انگیز ہے۔ عمران خان فوری طور پر جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات دینے سے باز رہیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے کبھی بھی کسی آرمی چیف کیلئے امریکا میں لابنگ نہیں کی، میرے موکل اسکالر ہیں جو پاکستانی سیاست اور خارجہ پالیسی پر لکھتےہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
امریکا میں رجسٹریشن کے بغیر کوئی بھی کسی کیلئے لابنگ نہیں کر سکتا۔ اسٹیون برینزن نے کہا کہ حسین حقانی نے امریکاقوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی اور کسی سیاسی رہنماکی حمایت یا لابنگ کیلئے معاوضہ نہیں لیا، حسین حقانی کیخلاف الزامات جھوٹے،ہتک آمیزاورخطرناک ہیں۔

Leave a reply