پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل ہوگا. کنیڈا
کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے نئے درخواست گزاروں کے لیے ویزہ کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں ہے۔
Attention Pakistani visa applicants 🚨
Visa processing times are not 802 days for new applications. Currently, a complete TRV application from Pakistan will be processed in 60 days, and we expect to hit 30 days in the near future.
— Sean Fraser (@SeanFraserMP) May 4, 2023
کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت ایک مکمل شدہ عارضی رہائش کی ویزہ درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 60 دن ہے اور ہم مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی ویب سائٹ پر ویزہ کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لیے آ رہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت ان پرانی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کر رہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق ہم نے پاکستانیوں کی عارضی ویزہ کی درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار تک کردیا ہے۔