اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات ،چارپاکستانی طلباء نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

0
44

اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں چار پاکستانی طلبا نے میدان مار لیا۔

باغی ٹی وی : اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحان میں کامیابی سمیٹنے والے پاکستانی طلبہ میں ارحم علی، اسامہ مہاریر، کومل باوانی اور محمد عمیر جان شامل ہیں اے سی سی اے امتحانات میں پاکستانی طلبا نے بے مثال کامیابی حاصل کر کے عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اے سی سی اے کی ٹاپرزارہ نعیم کا دینا نیر سے اپنے موازنے پر مایوسی کا اظہار

پشاور کے طالبعلم محمد عمیر جان نے فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں ٹاپ کیا،کراچی کی طالبہ کومل باوانی نے اے سی سی اے کے مینجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا-

اسی طرح لاہور کے طالبعلم اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈ فنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا جبکہ لاہور کے ارحم علی نے مینٹیننگ فنانشل ریکارڈ میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کئے-

اے سی سی اے پاکستان ہیڈ اسد حمید خان کا کہنا ہے کہ طلبا کی کامیابی خوش آئند ہے، پاکستانی طلبا سخت محنت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانےکے مشورے دے رہے ہیں،شیری رحمان

یاد رہے گذشتہ سال لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مذکورہ امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس امتحان میں حصہ لیا تھا اکاؤنٹنس کے شعبے میں اے سی سی اے کی کوالیفکیشن کو دنیا کے 179 ممالک میں عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے۔

زارا نعیم نے کہا تھا کہ اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے پر خوشی ہے، سوچا نہیں تھا کہ دنیا بھر میں ٹاپ کروں گی، سوچا تھا کہ پاکستان میں یا پھر ریجن میں ٹاپ کرلوں گی لیکن دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔

سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

Leave a reply