صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی،
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس نے پی ٹی وی پر حملہ کروایا، پارلیمینٹ کا تقدس پامال کیا اور پولیس پر حملہ کیا وہ آزاد ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا تو وہ آج سلاخوں کے پیچھے ہے ،پاکستانی ٹرمپ کے تمام اداروں میں سہولتکار موجود ہیں لیکن امریکن ٹرمپ بیچارہ سہولتکاروں سے محروم ہے ، امریکی ٹرمپ نے اپنے پیسے پر سیاست کی جب کہ پاکستانی ٹرمپ نے سیاست میں چندے اور فلاحی پیسوں کا استعمال کیا ،دنیا میں تین ٹرمپ پیدا ہوئے، ایک امریکا میں، عمران کی شکل میں پاکستان میں اور مو دی کی شکل میں انڈیا میں ، تینوں ٹرمپس نے نفرت، جلائو گھیراوئو، توڑ پھوڑ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کی جس کا اختتام شروع ہے ، امریکی ٹرمپ نے ہل اسٹیشن تڑوائی، انڈین ٹرمپ نے بابری مسجد اور پاکستانی ٹرمپ نے پی ٹی وی ، امریکی ٹرمپ گرفتار ہوا اس کے بعد پاکستانی ٹرمپ کی باری ہے پھر انڈیا کے ٹرمپ کی بھی بار ی آئیگی ،
واضح رہے کہ ٹرمپ کو گزشتہ روز امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، دوسری جانب پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے کئی بار وارنٹ جاری ہو چکے مگر عمران خان کارکنان کو جیل بھرو تحریک کا درس دے کر خود کو گرفتاری سے بچانے کے لئے کارکنان کو زمان پارک بلا کر ڈھال بنا لیتے ہیں
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،