پاکستانی ریسلراسد علی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا؛معطل بھی کردیا گیا

0
32

لاہور:پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پہلوان علی اسد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور انھیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

علی اسد نے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے پہلوانی مقابلوں کی 57 کلوگرام کیٹگری میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو صرف 55 سیکنڈ میں ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلوانی کے مقابلوں میں چاندی کے دو اور کانسی کے تین تمغے جیتے تھے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر کہتے ہیں‌ کہ علی اسد کے تین ڈوپ ٹیسٹ ہوئے تھے اور تینوں کے نتائج ایک جیسے آئے ہیں۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر ارشد ستار کا کہنا ہے کہ علی اسد نے پہلی بار کسی بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

واپڈا سے تعلق رکھنے والے علی اسد ان دس پہلوانوں میں سے ایک ہیں جنھیں قومی کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا۔ اسی کیمپ میں ان تمام پہلوانوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

ارشد ستار کا کہنا ہے کہ علی اسد سے جب ان کے ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں معلوم کیا گیا تو انھوں نے یہ بتایا کہ انھوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ایک فوڈ سپلیمنٹ استعمال کیا تھا لیکن وہ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ انھوں نے جان بوجھ کر ممنوعہ طاقتور ادویات کا استمعال کیا تھا۔

دوسری طرف چیئرمین ریسلنگ فیڈریشن سید عاقل شاہ نے علی اسد کا بی سمپل ٹیسٹ بھی پازٹیو آنے پر ہنگامی طورپر زوم میٹنگ بلاکرانہیں معطل کرنےاور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

سید عاقل شاہ کے مطابق علی اسد کی پازٹیو رپورٹس سے ملک کی بدنامی کے ساتھ ریسلنگ فیملی کو بھی بہت دکھ پہنچا ہے، ایسی چیزوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جاسکتا، علی اسد کامن ویلتھ گیمز آرگنائزر کمیٹی، اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان اور واڈا کی طرف سے فیصلے تک ریسلنگ کے کسی مقابلے اور سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply