پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر کیا فیصلہ کیا؟

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں ہو گا

ٹیمیں سٹیڈیم مین پہنچ گئی ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان کی قیادت بابر اعظم اور زمبابوے کی قیادت چمو چبھابھا کررہے ہیں

کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے،کوشش ہے اچھی پارٹنر شپ کریں،زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے،ٹیم میں 4فاسٹ باوَلر شامل کیے ہیں،زمبابوے کےخلاف پہلے ون ڈے میں حارث روَف ڈیبیو کریں گے

زمبابوے ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پچ کو اچھا استعمال کریں،

گزشتہ روز پی سی بی نے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جن میں حتمی 11 کھلاڑی آج میدان میں اتریں گے۔ شاداب خان کی انجری کے باعث عثمان قادر کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امام الحق، فخر زمان، خوشدل شاہ ،فہیم اشرف، وہاب ریاض اورحارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کا 15 رکنی دستہ ان کھلاڑیون پر مشتمل ہے اس سلسے میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑی فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے بلکہ پوری کوشش ہوگی کہ دونوں فارمٹس میں آئوٹ کلاس کھیل کر سیریز وائٹ واش کریں۔دونوں ہی نوجوان بہت ہی کمال کی کرکٹ کھیلتے ہیں، ٹی 20 میں فیصلے جلد لینے پڑتے ہیں ، کوئی بھی ٹیم ہو اس کو ہلکا نہیں لے سکتے ،زمبابوے سیریز کے حوالے سے کافی مثبت سوچ رہے اور کوشش ہے کہ اچھی شروعات دیں،

Leave a reply