پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

0
104

پبی میں پاک سعودی کاونٹر ٹیررازم مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں،پاک سعودی الصمصام فوجی مشقیں بپی میں منعقد ہوئیں، فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور رائل سعودی فورسز کے میجر جنرل عبداللہ عید العتیبی نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشترکہ مشقیں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاک فوج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقوں کے سلسلے کا حصہ تھیں۔ مشترکہ مشق انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر مرکوز تھی جس میں محاصرہ ،تلاشی کی کارروائیاں اورپٹرولنگ مشق کاحصہ تھی بارودی مواد ناکارہ بنانے کی تربیت بھی مشق کاحصہ تھی،

تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔ پاکستان اور سعودی عرب دونوں ملکوں کی الصمصام سیریز کی یہ آٹھویں مشقیں تھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ تربیت کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے علم کو مضبوط اور بانٹنا ہے۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

Leave a reply