مقبوضہ بیت المقدس سے کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟
قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں باب السلسلہ کے سامنے ایک کارروائی کے دوران فلسطینی خواتین نمازیوں اور قبلہ اول کی مرابطات کو گرفتار کر لیا۔
فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتار خواتین کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مرابطین ان شہریوں کو کہا جاتا ہے جو اپنا زیادہ تر وقت قبلہ اول میں عبادت میں صرف کرتے اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تقریبا تمام فلسطینی مردوخواتین مرابطین یا مرابطات ہیں اور ان کی مسجد اقصیٰ سے گرفتاری کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد جاری رہتا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مظالم جاری ، اسرائیل نے فسلطینی وزیر کو گرفتار کر لیا
مقامی ذرائع کے مطابق جن چار فلسطینی مرابطات کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت ھنادی الحلوانی ، خدیجہ خویص ، میڈلین عیسیٰ اور عایدہ الصیداوی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس:چھ ماہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 2600 فلسطینی گرفتار