فلسطینی بہن بھائی صہیونی غاصبوں کے سامنے جرات و بہادری کی مثال بن گئے

0
37

فلسطینی بہن بھائی صہیونی غاصبوں کے سامنے جرات و بہادری کی مثال بن گئے

باغی ٹی وی . فلسطین میں اپنے آبائی گھرانوں کے تحفظ اور غاصب صہیونی فورسز کے خلاف جرات اور ہمت کی علامت سمجھے جانے والے الکرد فیملی نے ایک بار پھر اسرائیلی فورسز کے سامنے استقامت کی مثال پیش کردی

محمد الکرد اور مونہ الکرد دو فلسطینی بہن بھائی ہیں . یہ سوشل میڈیا پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کافی متحرک ہیں . اپنے اوپر ہونے والے مظالم اسرائیلی افواج کی طرف سے ظلم پر ایک بھرپور آواز اٹھاتے ہیں . اس جرات اور بہادری کی ان کو سزا بھی ملتی ہے . اسرائیلی فورسز انہیں گرفتار کرتی ہے سزائیں دیتی ہے . لیکن یہ اپنے مشن پر ڈٹے ہوئے ہیں‌ .

خیال رہے کہ اس سے پہلے ان کے والد صہیونی فوج نے گرفتار کیا پھر اپنے باپ کا مشن جاری رکھتے ہوئے ، محمد اور اس کی بہن مونہ نے اپنی آواز کو بلند کیے رکھا اور اسرائیلی فورسز کے سامنے ڈٹ گئے .


ان کی گرفتاری کے بعد فلسطین میں بڑی تعداد میں فلسطینی باہر نکل آئے اور انہوں نے اسرائیلیوں کے خلاف نعرے بازی کی . غاصب افواج کو اپنی سرزمین سے نکل جانے کے نعرے لگائے . قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے

Leave a reply