فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے کو "اللہ کا فضل” قرار دیا تو …عوام پر کیا بیتی

0
31

فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے کو "اللہ کا فضل” قرار دیا تو …

باغی ٹی وی : بعض مواقع پر حکومتی افراد اور وزرا کے منہ سے نکلے جملے ایسے ہوتے ہیں . جوعوام کے لیے تکلیف دہ ہوتے ہیں . اگرچہ اس موقع پر بات کہنے والے کی نیت جو بھی ہوا اور اس کے پاس اس کی وضاحت میں جو کچھ بھی لیکن ان کوسوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، جس سے غمگین عوام کے دل نہ دکھیں .

آج کے ٹرین حادثے پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کا فضل ہے یہ 2021 کا پہلا حادثہ ہے . آج ہونے والے ٹرین حادثے کے بارے میں اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کو وہ دن یاد ہیں جب یہی ریل ٹریک دوسرے تیسرے دن کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوتا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال پہلا حادثہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔ منیر خٹک نے کہا کہ نہ تمیز ہے اور نہ ہی عقل، فردوس عاشق اعوان کہہ رہی ہے کہ اللہ کے فضل سے یہ سال کا پہلا حادثہ ہے۔ کیا حادثات اللہ کا فضل ہوتے ہیں؟

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے یہ بیان کسی سیاستدان کی جانب سے کوئی پہلا بیان نہیں۔ گزشتہ سال لاہور موٹر وے ریپ کے واقعے کے بعد بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی واقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موٹر وے جس پر واقع پیش آیا اللہ کے فضل سے ن لیگ کے دور میں بنی تھی۔ اس ریمارکس کے بعد بھی شدید طور پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا.

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس ٹرین کے مابین پیر کے روز ہونے والے تصادم میں اب تک 51 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a reply