20 سالہ نوجوان ریسٹورنٹ کا کھانا کھاتے ہوئے دم توڑ گیا

0
27

کراچی میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان دم توڑ گیا،پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق 27 جون کو گلشن اقبال گلزار ہجری میرٹھ سوسائٹی کا رہائشی 20 سالہ یوشار رضوان اہلیہ کے ساتھ فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ میں کھانا کھاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے نوجوان کی پراسرار ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مقتول کے رشتے داروں کے مطابق واقعے کے بعد یوشار کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے جبکہ سیمپل گلشن اقبال پولیس کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔پوسٹ مارٹم کی روشنی میں پولیس فوری طور پر مقدمہ متقول کے والد رضوان شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ریسٹورنٹ عملے کے مطابق یوشار واقعے کے دن ریسٹورنٹ آیا تھا۔

اس نے کھانے کا ارڈر دیتے ہوئے کہا کہ کار میں اس کی اہلیہ بیٹھی ہے، وہ کھانے کی ڈیلیوری کار میں دیں، ہم نے کہا کہ اس وقت ویٹر موجود نہیں ، آپ دس منٹ بعد آکر اپنا آڈر لے جائیں جس کے کچھ دیر بعد وہ آڈر لے کر چلا گیا،اس کے بعد کیا ہوا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔جبکہ مقتول کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ یوشار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کھانا کھانا شروع کیا تو اچانک کھانسی شروع ہو گئی اس نے اپنی اہلیہ سے پانی مانگا تاہم اسی دوران انتقال ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیشش کا دائرہ وسیع کر دیا۔پولیس نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دئیے۔ذرائع کے مطابق یوشار رضوان کو کھانے میں زہر دیا گیا ہے جس سے اس کی موت واقعے ہوئی، پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

Leave a reply