قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس:حکومت کی پالیسی اوربریفنگ پراظہاراطمنان:شرکا کی زبانی اندر کی کہانی

0
25

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس8 گھنٹے تک جاری رہا:حکومت کی پالیسی اوربریفنگ پراظہاراطمنان:شرکا کی زبانی اندر کی کہانی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں وہ ماحول دیکھنے کوملا جس کی قوم بڑے عرصے سے تمنا کررہی تھی

اس اہم اجلاس میں جس میں سیکورٹی اداروں کے سربراہان ، پاک فوج کے سربراہ ، ڈی جی آئی ایس آئی حکومتی ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ارکان کی کثیر تعداد شریک تھی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ملاقات ہوئی

آج کے ان کمیرہ اجلاس کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں‌ کہ ایک ایشو افغانستان پر بحث ہوئی جس پر تمام ارکان نہیں بول نہیں پائے،لیکن جتنی بھی گفتگو ہوئی بہت اہم اوراچھے ماحول میں ہوئی

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا پرچلنے والی ان خبروں کو غیر مناسب کہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو ایسے ایشوز پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ، وزیراعظم کی مرضی ہے وہ ایوان میں نہ آئیں، ان کے وزیر یہاں موجود تھے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بریفنگ پر ہر جماعت کے بہت سے لوگوں نے اظہار رائے کیا،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ یہاں اختلافات نہیں ہیں، یہاں حقائق پر مبنی بریفنگ دی گئی ،

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ مشترکہ اجلاس میں عوامی نمائندوں کی تجاویز سے فیصلہ سازی میں مدد ملے گی،احسن اقبال نے بریفنگ سننے کے بعد کہاکہ حالات ایسے ہیں‌ کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے،احسن اقبال نے مزید کہا کہ افغانستان کا معاملہ ہمارے لئے بہت اہم ہے،

وزیراعظم کے کل کے خطاب اور ان کمیرہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پراطمنان کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناللہ نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ پاکستانی ادارے حالات پرپوری طرح‌ نظررکھے ہوئے ہیں اورچوکنا بھی ہیں

رانا ثناللہ نے کہا کہ اگلی بریفنگ کیلئے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا، دوسرے موضوع پر بات ہونا باقی ہے جس کیلئے ایک سیشن پھر بلایا جائے گا، آج کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، ایک موضوع پر بات مکمل ہوگئی ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تو پہلے ہی طے تھا وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بریفنگ سے آگاہ تھے،

شاہ محمو قریشی نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلا س میں بریفنگ دی، وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو صورتحال پر بریفنگ کیلئے اجلاس منعقد کیاگیا،وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کے آج کے کردار سے مطمئن ہوں،

شیخ رشید نے کہا کہ آج بہت ہی اچھے انداز میں تمام رہنماوں نے حساس معاملات پراچھے رویے کا مظاہرہ کیا اوردشمن کو یہ تاثردیا کہ ہم سب ایک ہیں

Leave a reply