ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

0
37

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ، تمام ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں،حادثے میں زخمی ہونے والے افرادکو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے،پاک فوج کے جوان، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور سندھ پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں مشینری اور آلات کی مدد سے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل پایہ تکمیل کے قریب ہے ٹریک سے ریلیف ٹرین اور کرین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے آرمی کے 2 ہیلی کاپٹر زبھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں پاکستان ائیرفورس کے 2 جہاز چکلالہ اور پی ایف بیس فیصل کراچی پر تیار ہیں

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرین ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی رپورٹ کے باوجود غفلت کیوں برتی گئی؟ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے ٹرین حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے،

ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیوں استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر کی انوکھی منطق

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Leave a reply